ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صومالیہ:قہوہ خانے میں بم پھٹنے سے تین ہلاک کئی زخمی

صومالیہ:قہوہ خانے میں بم پھٹنے سے تین ہلاک کئی زخمی

Mon, 09 Jan 2017 12:14:58    S.O. News Service

موغادیشو،8؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)صومالیہ کے دارالحکومت کے چھوٹے سے قہوہ خانے میں بم دھماکے سے کم ازکم تین افراد ہلاک اور 11زخمی ہوگئے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شام جس قہوہ خانے میں دھماکہ ہوا وہاں پولیس اہل کاروں کا اکثر آنا جانا رہتا تھا۔کسی گروپ نے فوری طور پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی نہیں کیا۔ تاہم ماضی میں دہشت گرد گروپ الشباب ، مغرب کی حمایت یافتہ حکومت گرانے کے لیے اس طرح کی کارروائیاں کرتا رہا ہے۔دارالحکومت موغایشو کے میئر کے ترجمان عبدی فتح عمر نے خبر رساں ادارے روئیٹرز کو بتایا کہ دھماکے کے لیے قہوہ خانے میں پہلے سے بم نصب کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں پولیس اہل کار شامل ہیں۔پولیس کے ایک عہدے دار احمد نور اس خدشے کا اظہار کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا خیال ہے کہ یہ بم الشباب نے نصب کیاتھا۔


Share: